پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ اینوائرمینٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفدکی سربراہی فورم کے صدر نعیم قریشی کررہے تھے۔ملاقات کے دوران صوبے میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے اقدامات، سندھ کو سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے جبکہ اس ضمن میں شجر کاری کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں نعیم قریشی نے گورنر سندھ کو فورم کے تحت شجرکاری اور ماحول کو بہتر بنانے کے دیگر منصوبوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کے اقدامات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سرسبز اور صاف ستھرے صوبہ سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس شعبہ میں کام کرنے والی این جی اوز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے، اس ضمن میں آپ جیسی این جی اوز اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔