ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کو امریکہ کے غلام اپنے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں:حلیم عادل شیخ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ پر حملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہورہی سندھ میں بھی جلدتبدیلی آئے گی، عوام کو پی پی اور زرداری مافیا سے نجات دلائینگے

عمرکوٹ (پی پی آئی)تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران امریکہ کے غلام اپنی ہاری ہوئی سیاست کو بچانے کیلیے عمران خان کو اپنے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد حاصل کرکے رہیگا.پی پی آئی کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اور میڈیا کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ امریکہ کے غلام حکمرانوں نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگادیا ہے سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی قومی جماعت کیسربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی جارہی حلیم عادل شیخ کاکہنا تھاکہ انشاء اللہ بہت جلد پوری قوم کے سامنے عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث چہرے اور حقائق سامنے آئے گے حلیم عادل شیخ نے میڈیا کے سوالوں کیجواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں جاری حقیقی آزادی مارچ قوم کو امریکہ کے غلام امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات دلا کر رہیگا کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیمتعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پیپلزپارٹی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کو پتہ ہیکہ وہ کراچی میں الیکشن نہیں جیت سکتی ہے حلیم عادل شیخ نیکہا کہ بہت جلد سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی اور زرداری مافیا سے نجات دلائی جائے گی حلیم عادل شیخ نیکہا وہ سندھ کی عوام کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امپورٹڈ امریکہ کے غلام حکومت سے نجات دلانے اور ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے جاری حقیقی آزادی مارچ میں ہمارا ساتھ دیں حلیم عادل شیخ نیکہا کہ سندھ میں پولیس کو سیاسی انتقام کیلیے استمال کیاجارہا ہے پیپلزپارٹی اپنے مخالفین پر پولیس کیذریعے جھوٹے مقدمات بنواکر لوگوں سے انتقام لیاجاتا ہے پی ٹی آئی کو جب اللہ تعالی نے موقع دیاتو ہم ان سے ایک ایک پائی کا اور سیاسی انتقام کا حساب لیں گے اس پر پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔