ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے:ڈونلڈ لو

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سکریٹری ڈونلڈنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اسی صورت میں ممکن ہے جب بیرونی مداخلت کے بغیر انڈیا اور پاکستان براہِ راست مذاکرات کریں۔بی بی سی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں جنوب اور وسط ایشیائی امور کے ذمہ دار سینیئر اہلکار ڈونلڈ لو نے مودی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ ’کشمیر میں مقامی الیکشن اور سیاسی حقوق بحال کیے جانے چاہئیں۔ یہ یقینی بنایا جانا چاہیے کہ میڈیا کشمیر میں اپنا کام جاری رکھ سکے۔ کشمیر میں امن کے لیے یہ سب ضروری ہے۔ مجھے امید ہے آئندہ برسوں میں یہ امن یقینی بنایا جاسکے گا۔اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ لو نے کہا کہ ’یہ سچ ہے کہ ڈونلڈ بلوم پاکستان کے کشمیر کے علاقے میں گئے مگر یہ کوئی نئی چیز نہیں۔ گذشتہ برسوں میں ہمارے کئی سفیر کئی علاقوں میں جاتے رہے ہیں۔ اسی طرح سفیر انڈیا کے کشمیر کے علاقوں کا بھی دورہ کرتے ہیں۔