ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال سے عمران خان نے ملک و قوم کو تماشا بنائے رکھا ہے تاہم اب وہ خود تماشا بن چکے ہیں لیکن اب عمران خان کے تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال الزام، بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا جبکہ عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پر بھی تماشہ لگایا، 4 سال سے ملک میں نہ صرف لوٹ مار کے تماشے لگائے گئے بلکہ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے بھی تماشے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کیے گئے تاہم اب عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔