اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہوگیا، کل 12 سو 11 نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 101 نشستوں کیلئے 537 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔جنرل ممبرز کی 606 نشستوں کیلئے 1 ہزار 945، خاتون ممبر زکی 202 نشستوں کیلئے 546 اور نوجوان ممبرز کی 101 نشستوں کیلئے 344 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مزدور اور کسان ممبر زکی 101 نشستوں کیلئے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیئے جبکہ اقلیتوں کیلئے مخصوص 101 نشستوں کیلئے 146 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔