اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ 115 خاندانوں کو نئے گھروں کی چابیاں دے دیں

لاہور(پی پی آ ئی) الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ 115 خاندانوں کو نئے گھر تعمیر کرکے دے دیئے۔ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی گدووانی اور بستی وڈانی میں متاثرہ خاندانوں کو الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر نو اور نئے گھروں کی تعمیر کے بعد گھروں کی چابیاں تقسیم کردی گئیں۔اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے متاثرہ افراد میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ضلع بھر میں 115 گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا، لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سیلاب زدگان کے لیے اعلان کی گئی امداد کا کہیں استعمال نہیں کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود لاکھوں سیلاب متاثرین بے سہارا بیٹھے ہیں، مہنگائی، غربت، بے روزگاری نے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔