اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں کھلونے بیچنے والا 8 سالہ بچے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، بچہ جاں بحق

کراچی(پی پی آ ئی) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کھلونے بیچنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن پر پیش آیا، جہاں بھیک مانگنے والوں کا رش لگا رہتا ہے جن میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔
بوٹ بیسن پر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے کھلونے بیچنے والے بچے پر فائرنگ کی گئی جس سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا،قتل ہو نے 8 سالہ بچے کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب مقتول بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا بھکاری نہیں بلکہ کھلونے بیچ کر روزی کماتا تھا، ہم سیلاب متاثرین ہیں، بچے کا باپ رکشا چلاتا ہے، سیکیورٹی گارڈ کو غصہ تھا کہ میرا بیٹا گاڑی والوں کو کھلونے کیوں بیچتا ہے اس نے گولی مار کر عمر کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کچرے میں پھینک دیا، مجھے انصاف چاہیے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔