ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس مقدمات زیرالتوا ہونے سے قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنس گئے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک کی مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق مقدمات زیرالتوا ہونے کے باعث قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ملک کی مختلف عدالتوں میں 88 ہزار ٹیکس مقدمات زیرالتواہیں، اور ان مقدمات میں لگ بھگ 2 ہزار 582 ارب روپے کا ریونیو پھنسا ہوا ہے۔ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے سب سے زیادہ 2333 ارب کے مقدمات زیر التواہیں، جب کہ کسٹمز سے متعلق 249 ارب روپے کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا4697 مقدمات کی مالیت 108 ارب روپے، اور سب سے زیادہ 67 ہزار ٹیکس مقدمات ایپلیٹ ٹریبونل میں ہیں۔