اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت ناکام تجربہ، گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے: اسد عمر

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ناکام تجربہ ہے جس کو گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی شروع ہے، حکومت ابھی تک گندم کی قیمت کا تعین نہیں کرسکی، حکومت ابھی تک گنے کا ریٹ نہیں دے سکی، گھر میں روٹی پکانے کے لئے گیس نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، حکومت آئی ایم ایف کا رونا رو رہی ہے، مہنگائی ختم کرنے کا بول کر آنے والے غریب ختم کررہے ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عوام کے خوف سے ہسپتال میں چلا گیا ہے، ہم رانا ثنا اللہ کی صحتیابی اور ہدایت کے لئے دعا گو ہیں، شہباز شریف چیری بلاسم بھاگ کر لندن اپنے بھائی کے پاس پہنچا ہوا ہے۔