بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹرینوں کی کھڑکیوں پر پردے اور دروازوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے مسافروں ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور پردہ سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کیمطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ وزارت ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ سال تک کیمرے لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کی ہر ڈبے کے دروازے اور چھت پر کیمرے لگائے جائیں گے، اور کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئندہ ماہ گرین لائن ٹرین بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اور بتایا کہ وزارت ریلوے نے ٹرینوں میں پردہ سسٹم کی بحالی کیلئے کھڑکیوں پر پردے لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ چین سے مسافر بوگیاں جلد پاکستان پہنچ رہی ہیں۔