عمر فاروق نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا: شہزاد وسیم عمران برانڈ کا نام ہے، جتنے حربے استعمال کر لو اس کی مقبولیت بڑھے گی آزادی کے سفر کی منزل بہت قریب ہے:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (پی پی آئی) قائد حزب اختلاف سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر فاروق نے کل ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان ایک برانڈ کا نام ہے، عمران خان کے خلاف آپ جتنے حربے استعمال کر لیں ان کی مقبولیت بڑھے گی۔شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کے سفر کی منزل بہت قریب ہے، ایوان بالا کے اراکین ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں، انصاف ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Next Post

پاکستان ریلوے کے مختلف سیکشنز کے سالانہ معائنے کاشیڈول تبدیل

Wed Nov 16 , 2022
لاہور(پی پی آئی)ریلوے کے چیف ایگزیکٹو اور فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کی مختلف سیکشنزکاتبدیل شدہ سالانہ انسپکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیف ایگزیکٹو ریلوے سلمان صادق شیخ اور ایف جی آئی آر راولپنڈی، کراچی اور سکھر ڈویزن کی انسپکشن کریں گے، جس کا […]