آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے حکومت جو چا ہے کرے، عمران خان نواز شریف چاہتے ہیں ایسے آرمی چیف کو تعینات کریں جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے کوئی آرمی چیف عوامی مفاد کیخلا ف نہیں جاتا، حکومت اس معاملے میں جو چاہتی ہے کرے توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کاثبوت ہے:ینیئر صحافیوں سے گفتگو

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں، حکومت اس معاملے میں جو کرنا چاہتی ہے وہ کرے۔لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ایسے آرمی چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے.پی پی آئی کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا، آرمی چیف کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں، حکومت آرمی چیف کی تعیناتی پر جو کرنا چاہتی ہے۔گھڑی کی فروخت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر جھوٹ پر مبنی خبر چلائی گئی، توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کاثبوت ہے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں،معاشی مسائل کا شکار

Wed Nov 16 , 2022
سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، غاصب فوج مقبوضہ کشمیر کے بعض اضلاع میں گشت کر کے خوف و ہراس پھیلاتی رہتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کے شدید احتجاج کے باوجود انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں […]