شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی علاقے پر بھارتی میزائل فائرنگ معاملے پر بھارتی پروپیگنڈہ مسترد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستانی علاقے پر جوہری ہتھیار لے جانے کے حامل بھارتی براہموس میزائل کی فائرنگ کے معاملے پر دفتر خارجہ نے بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے منسوب بیان پر گمراہ کن پروپیگنڈے پرپاکستانی دفتر خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہارکیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے بھارتی میڈیا نے بھارت کو غیر ذمے دارانہ جوہری رویے سے بری الذمہ قرار دینے کی مکروہ کوشش کی۔ ڈی جی آئی اے ای اے سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آئی اے ای اے نے میزائل فائرنگ پر بھارتی حکومت سے معلومات مانگی تھیں؟ ڈی جی آئی اے ای اے نے اس وقت نفی میں جواب دیا تو ڈی جی آئی اے ای اے کے اس جواب کو بھارتی میڈیا نے اپنے ملک کے حق میں استعمال کرنا شروع کر دیا۔ یہ خبر بھارت کے ریاستی میڈیا کی سوچی سمجھی کوشش ہے کہ اس سوال کا رخ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف کرکے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے توجہ ہٹائی جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے میزائل نظام، تیکنیکی خصوصیات، تحفظ اور سلامتی پر سوالات جواب طلب ہیں اور بھارت کو جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول پروٹوکول سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دینے ہونگے۔ بھارتی فوج میں غنڈہ عناصر کی موجودگی کیبارے میں بھی سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ کے متواتر واقعات کی بھی وضاحت کرنا ہوگی۔