شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائے: مقررین

برسلز(پی پی آ ئی)یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین نے عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلز میں کانفرنس کا اہتمام کشمیرای یو ویک کے سلسلے میں جاری تقریبات کے دوران کیاگیا۔ ویک کے دوران برسلز میں کشمیر پر ایک تصویری نمائش، بین الاقوامی کانفرنس، پریس کانفرنس اور مسئلہ کشمیر پر اہم یورپی نمائندوں اور شخصیات سے متعدد ملاقاتیں شامل ہیں۔کانفرنس کے دوران بین الاقوامی امور کے ماہرین، اسکالرز، دانشوروں، طلبا اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔یورپی دانشور اور ادیب اندرے بارکس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یورپی حکام نے بھارت کے زیر تسلط مظلوم کشمیریوں کی داد رسی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی حکام جس طرح یورکرین کے مسئلے پر بول رہے ہیں، اس طرح انہیں کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرنی چاہیے۔کانفرنس کے دیگر مقررین میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی، بلجیم میں مقیم پاکستانی دانشور را مستجاب بھی شامل تھے۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر سخت تشویش ظاہر کی اور مظالم کا سلسلہ بند کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ضروری ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا، اپنی ریاستی دہشت گردی ختم کرے اور مقبوضہ کشمیر سے قابض افواج کے انخلا کے لیے اقدامات کرے۔ یورپی یونین سمیت عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کرانے فوری اقدامات کرے تاکہ کشمیری ایک پر امن ماحول میں اپنی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنا حق خودارادیت کا استعمال کر سکیں۔