آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے موٹروے پر دھرنا دے گا اور کھڑا ہو جائے:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست کو پی ٹی آئی کی این او سی کے حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔تاجروں کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ کنٹینرز کو راستوں میں کھڑا کیا گیا ہے جس سے مشکلات ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کریں گے تو تجارت بھی متاثر ہوگی، اس طرح کی چیزوں میں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے، یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے موٹروے پر دھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہو جائے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں غیر ملکی بھی ہیں،سفارت ونقل و حرکت بھی متاثر ہوتی ہے،عام شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں، ہائی ویز اور موٹرویز پر کنٹرول وفاق کا ہے، یہ بات واضح ہے کہ وفاق اس سے متعلق ہدایات دے سکتی ہے۔ اس درخواست کو پی ٹی آئی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیتے ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے تاجروں کی درخواست پی ٹی آئی کی این او سی کے حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔ درخواستوں پر مزید سماعت جمعے کو ہوگی۔