پی ٹی آئی مارچ کیخلاف جے یو آئی کی درخواست غیر مؤثر قرار آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس سپریم کورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی مارچ کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کے کامران مرتضیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے دائر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر واضح طور پر آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو کامران مرتضی نے موقف اپنایا کہ ممکنہ طور پر لانگ مارچ ہفتے یا جمعے کو اسلام آباد پہنچے گا جس سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے دائر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

Next Post

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

Thu Nov 17 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے […]