لندن/سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیری صحافی برہان بٹ نے لندن میں روری پیک ایوارڈ 2022 حاصل کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق برہان بٹ نے جو اس وقت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن میں ہیں، نیوز ایوارڈکی کیٹاگری میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔روری پیک ٹرسٹ برطانیہ میں قائم ایک ادارہ ہے جو دنیا بھر میں فری لانس صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو عملی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے اورانہیں مزید محفوظ اور پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔گزشتہ سال برہان بٹ نے فری پریس ان لمیٹڈ کی طر ف سے نیو کمر آف دا ائیر’ہنس ورپلوگ ایوارڈ 2021‘حاصل کیاتھا۔
Next Post
پی ٹی آئی مارچ کیخلاف جے یو آئی کی درخواست غیر مؤثر قرار آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس سپریم کورٹ
Thu Nov 17 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی مارچ کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کے کامران مرتضیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی کی جانب […]
