اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مخالفین کیخلاف دیدہ دانستہ بہتان تراشی کرنیوالے سازشی مکافات عمل کے وبال کا شکار ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ”ممنوعہ فارن فنڈنگ،ووٹ چوری، خیرات چوری،توشہ خانہ ڈکیتی،ٹیلی تھون چندہ خوری کی وارداتوں کا طوفان تھما نہیں کہ کرونا سپتنک ویکسین کا سکینڈل سامنے آگیا،مخالفین کیخلاف دیدہ دانستہ بہتان تراشی کرنیوالے سازشی مکافات عمل کے وبال کا شکار ہیں،جو بویا وہی کاٹوگے“۔
Next Post
شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج
Thu Nov 17 , 2022
راولپنڈی(پی پی آ ئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم کالر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا، گزشتہ شب سی پی او راولپنڈی […]
