شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(پی پی آ ئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم کالر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا، گزشتہ شب سی پی او راولپنڈی آفس کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر نامعلوم کالر نے دھمکی آمیز کال کی تھی، سینئر پولیس آفیسر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اب تحقیقات میں مصروف ہیں۔راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور ان کے سیکریٹریٹ لال حویلی انتظامیہ کو آگاہ کر کے سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات کردئیے۔شیخ رشید کے بارے میں دھمکی آمیز کال راولپنڈی پولیس کو موصول ہوئی ہے، سی پی او راولپنڈی کے دفتر کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر انٹرنیٹ نمبر کے ذریعے شیخ رشید کے حوالے سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔یاد رہے کہ شیخ رشید کو اس سے قبل بھی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوتی رہی ہیں اور انکی مدعیت میں ایک مقدمہ تھانہ وارث خان میں پہلے سے درج ہے لیکن راولپنڈی پولیس کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی اسکا سراغ نہیں لگا سکی۔

Next Post

پنجاب حکو مت کا پولیس اوردیگر محکموں کیلئے1200ڈرون کیمرے خریدنے کی منظوری

Thu Nov 17 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)صوبائی حکو مت پنجاب نے پولیس اوردیگر محکموں کیلئے1200ڈرون کیمرے خریدنے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کوجدید بنائینگے،پولیس کیلئے ایک ہزار سے ڈرون کیمرے لئے جائینگے۔جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے جلسے،جلسوں خصوصاً محرم الحرام اورمذہبی تہواروں کی موثر مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔