عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے توشہ خانہ الزام نہیں یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پا رٹی کی نا ئب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ توشہ خانہ الزام نہیں یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ متعلق چلنے والی خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے ہیں؟ اگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے؟ خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اور چوری پر کوئی بات نا کرے؟ چوری نہیں کی تو خبروں سے کیوں ڈر رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل کیا گیا۔ آپ کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزا دی ہے۔ آپ کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔