سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

کراچی سنگین پانی کے بحران کا شکار، لاکھوں شہری متاثر: پی ڈی پی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مظفرگڑھ تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں 21 نومبر کو تعطیل کا اعلان

مظفرگڑھ(پی پی آ ئی) ضلع مظفرگڑھ تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں 21 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ 19نومبر کوکوٹ ادو میں مقامی تعطیل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ساتویں تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ اورکوٹ ادو میں تعطیل کااعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 4 روزہ تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں 21نومبر کوضلع مظفرگڑھ تعطیل ہوگی جبکہ جیپ ریلی کے موقع پر 19نومبر کوکوٹ ادو میں مقامی تعطیل ہوگی۔خیال رہے ساتویں تھل جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ضلعی انتظامیہ،ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کا کیمپ قائم کردیا گیا ہے جبکہ تھل جیپ ریلی کے لئے 190 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے، ریلی کے ٹریک پر ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ تقریب تقسیم انعامات 20 نومبر کو فیصل اسٹیڈیم میں ہوگی۔