ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی ملک بھر میں کورونا کے 25کیسز رپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آ گئی، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 25 مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 103کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 630 ہے۔ملک میں اب تک 13 کروڑ 95 لاکھ 84 ہزار 810 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13 کروڑ 21 لاکھ 69 ہزار 217 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔