ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں دو پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا کہ دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں سے شہری کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔دوسری جانب سپر ہائی وے مویشی منڈی کے قریب بھی پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔بفر زون سیکٹر 15 اے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا، 25سالہ قمر کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔