اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی، حیدرآباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

کراچی(پی پی آ ئی) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور چیف سیکرٹری سندھ کو الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔یاد رہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔بعدازاں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔