اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے کے انعقاد میں مضمر ہے: پاکستان

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے انعقاد میں مضمر ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو تمام متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتا رہا ہے۔انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت فوری طور بحال کرنی چاہیے اور ان تمام قانونی اور انتظامی اقدامات کو کالعدم کرنا چاہیے جن کا مقصد کشمیریوں کو ان کی جمہوری اکثریت اور ان کی نسلی شناخت سے محروم کرنا ہیدفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔