عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد کی منظوری کشمیریوں کیلئے امید کی کرن ہے: منیر اکرم

اقوام متحدہ(پی پی آ ئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ قبضے کے شکار لوگوں کے حق خود اردیت کے حوالے سے پاکستان کی پیش کر دہ قرارداد کی اقوام متحدہ کے ایک پینل کی طرف منظور ی بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق منیر اکرم نے نیویارک میں ایک انٹرویو میں کہا کہ غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد کی وسیع حمایت اور متفقہ توثیق مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔یہ قرارداد 72 ممالک کے تعاون سے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور کی گئی، جو سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی کئی دیگر قراردا دوں سے متعلق ہے۔یہ قراردادپاکستان 1981 سے اقوام متحدہ میں پیش کر رہا ہے۔ قرارداد اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں ان لوگوں کے لیے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی جو نوآبادیاتیاور غیر ملکی قبضے کا شکار ہیں۔72 ممالک کے تعاون سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قراردا د کو 193 رکنی اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جو سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل سے متعلق ہے۔