عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد،ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کے ریڈ زون میں ماضی کی طرح اب کوئی احتجاجی تماشہ نہیں لگایا جاسکے گا اورہر کوئی ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکے گا، کیوں کہ ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب کردئیے گئے ہیں۔ریڈ زون جانے والے تینوں راستوں پر 3 سیکیورٹی دروازے لگا دئیے گئے ہیں، ایک گیٹ ڈی چوک، دوسرا نادرا چوک، تیسرا سرینا ہوٹل کے سامنے نصب کیا گیا ہے۔سرینا چوک پر نصب دروازے کی چوڑائی 100 فٹ جبکہ اونچائی 10 فٹ ہے۔ نادرا چوک والا دروازہ 90 فٹ چوڑا ہے۔ترجمان سی ڈی اے آصف شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ریڈ زون پر ڈپلومیٹک مشنز ہیں، حساس انسٹالیشنز لگی ہوئی ہیں، گیٹس لگانے کا مقصد یہی ہے کہ حساس علاقہ ہے تو سیکیورٹی کی صورتحال اگر ہوتی ہے تو ان چیزوں کو تحفظ دیا جائے،سیکیورٹی گیٹس کی تنصیب پر خرچ کا تخمینہ تقریباً 4 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اور ان دروازوں کی تنصیب کا فیصلہ آئے روز کے احتجاج اور دھرنوں کے باعث کیا گیا ہے۔ریڈ زون اور بالخصوص پارلیمنٹ تک جانے والے راستوں پر نصب یہ آہنی دروازے اب صرف آئین اور قانون کی چابی سے ہی کھلیں گے، جتھوں کے ہمراہ آنے والوں کو یہ راستہ ہمیشہ بند ملے گا۔