عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسحاق ڈار نے نواز شریف کا اہم پیغام زرداری اور فضل الرحمان کو پہنچا دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام آ صف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمان کو پہنچا دیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ملکی صورت حال پر مسلم لیگ ن کے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے دوران نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ لیگی رہنما اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اسحاق ڈار نے نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا۔ملاقات کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے، جہاں ان کی آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی۔سیاسی رہنماؤں کے درمیان اس موقع پر ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اس دوران ملاقات میں وزیر خزانہ نے نواز شریف کا اہم پیغام بھی جیالے قائدین تک پہنچایا۔ن لیگی وفد نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو بھی پہنچا دیا ہے۔