عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب کے درالخلافہ لاہور میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد اسموگ میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی تاہم سردی اور خشک موسم بڑھتے ہی اسموگ کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق جمعہ کے روز لاہور کی فضائی آلودگی کا انڈیکس ریٹ 296 کو چھو رہا ہے جس نے شہر کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب اسموگ بڑھنے سے گلے، سینے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص دمہ کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔