عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سارہ احمد نے بچوں کے استحصال کو روکنے میں خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

کراچی(پی پی آ ئی) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے اٹلی میں ’گلوبل کولیبریٹو ایوارڈ‘ جیت لیا۔ سارہ احمد کو گلوبل کولیبریٹو کی سی ای او ڈاکٹر جینیفر ورتھم کی جانب سے بچوں کے استحصال کو روکنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے صرف 10 افراد کو بچوں کے استحصال کو روکنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ سارہ احمد نے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوارڈ پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی مدد سے میں یہاں تک پہنچی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے حقوق کے کی ذمہ داری کو پہلے سے بھی بہتر طریقے سے نبھائیں گی۔