عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حکومت کو ملنے والے قرضوں اور امداد کی تفصیلات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے موجودہ حکومت کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور امداد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔وفاقی وزیر اقتصادی امور نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ حکومت کو امداد اور قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر 5665.83 ملین ڈالر ملے۔ حکومت کو 5609.92 ملین ڈالرقرض کی مد میں جب کہ 55.92 ملین ڈالر امداد کی رقم ملی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے بھی 4 نومبر تک غیر ملکی زرمبادلہ ذخائرکی تفصیلات پیش کردیں۔وزارت خزانہ کے جواب کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 72 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہیں، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد اور کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔