عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ وادی کشمیر میں سردی کی لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں خشک موسم کے درمیان درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔ وادی کشمیر میں سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سرینگرمیں درجہ حراست 2.1ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے معروف سیاحتی مقامات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حراست 6.3 جبکہ پہلگام میں 4.3ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 19نومبر کی سہہ پہر سے 20نومبر کی صبح تک کئی مقامات خاص طور پر پہاڑی علاقوں کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل کے میدانی علاقوں کے علاوہ سرینگر اور بڈگام کے کچھ علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان ہے۔