سرجانی ٹاؤن میں ٹینکرکی ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق،2زخمی،واٹر ٹینکر ڈرائیور فرار

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بچہ جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس سے حادثہ رونما ہوا۔ موٹر سائیکل پر سوار تینوں بچے بھائی ہیں، جو اسکول جا رہے تھے۔حادثے کے بعد بچے کی لاش کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ ٹینکر کو پولیس نے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Next Post

متحدہ علما ء کونسل کے تحت”یوم انسداد سود“ منایا گیا

Fri Nov 18 , 2022
لاہور (پی پی آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان نے سودی نظام کے خاتمہ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلیں واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعہ کوملک بھر میں ”یوم انسداد سود“ منایا۔پی پی آئی کے مطابق علمائے کرام نے جمعہ […]