کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 3 مزدور دریائے سندھ میں ڈوب گئے، ایک لاپتہ ، 12 کو بچالیا گیا

سجاول، 30 مارچ 2026 (پی پی آئی): گاؤں یعقوب منارو کے قریب پیر کے روز دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث سولہ مزدوروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہے۔

کشتی الٹنے کے وقت اس میں کل 16 افراد سوار تھے۔ بارہ مسافروں کو بچالیا گیا،

مقامی ذرائع کے مطابق، مسافر مزدور تھے جو کام کی جگہ پر جانے کے لیے دریا عبور کر رہے تھے۔ حادثہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پیش آیا جس سے کشتی غیر مستحکم ہو کر الٹ گئی۔

مرنے والے افراد کی شناخت مسماۃ حبی زوجہ بدو منارو، مسماۃ شان زوجہ حنیف منارو، حبیب اللہ ولد عجیب منارو، اور عیسیٰ ولد قاسم منارو کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے تصدیق کی کہ آخری لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔