پسند کی شادی کرنیوالوں میں طلاق کے رجحان میں خوفناک حد تک اضافہ

کراچی (پی پی آئی)فیملی اور گارڈین کورٹس میں گزشتہ5برسوں میں پسند کی شادی، خلع،خرچہ اور بچوں کی حوالگی سے متعلق1 لاکھ44ہزار سے زائدکیس دائر ہوئے،جن میں سے تقریباً40فیصد کے فیصلے ہوئے جبکہ60فیصد تاحال زیرسماعت ہیں۔پسند کی شادی کرنیوالی لڑکیوں میں خلع لینے اور لڑکوں میں طلاق دینے کے رجحان میں خوفناک حد تک اضافہ کووکلاء اورنفسیاتی ماہرین بے جوڑ رشتے، خود سری، اناء پرستی، معاشرتی نا ہمواری، عدم برداشت قراردے رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق فیملی اور گارڈین کورٹس میں کیسوں کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے،ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فیملی کورٹس سے زیادہ تر طلاقیں پسند کی شادی کرنے والی ایسی لڑکیوں نے حاصل کیں جن کی شادی کو 1 برس بھی نہیں گزرا تھا.

Next Post

مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

Fri Nov 18 , 2022
کراچی (پی پی آئی) پولٹری فیڈ میں استعمال ہونیوالے سویا بین کے درجنوں کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کنٹینرز ریلیز ہونے میں تاخیر پر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، پی پی آئی کے مطابق سویا بین پولٹری فیڈ […]