آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی مہران گوٹھ میں ذاتی تنازعہ پر نوجوان زخمی ،شاہراہِ پاکستان پر پولیس مقابلہ ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی، 14 اپریل 2026(پی پی آئی)شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز فائرنگ اور پولیس مقابلوں کے دو الگ واقعات میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک زخمی ہے جبکہ ایک علیحدہ واقعے میں ذاتی تنازع پر ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے جعفر طیار مہران گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ عبدالرحمان ولد محمد روزی ذاتی تنازع کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

زخمی کو علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب ضلع سینٹرل کے علاقے اسمتھ کارنر بلاک 12 شاہراہِ پاکستان پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک زخمی حالت میں ہے۔ گرفتار ملزمان میں محبوب ولد عطا محمد (زخمی) اور محمد ریحان ولد ایان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔