آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کورنگی میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار ، راہگیر بھی زخمی

کراچی، 14 اپریل 2026(پی پی آئی)کورنگی کے مختلف علاقوں میں منگل کوفائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن میں ایک پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا، پولیس نے اسلحہ اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق عوامی کانٹا کے قریب پولیس اور وائٹ کرولا گروہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں دو زخمی حالت میں ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت طارق احمد ولد نصیر احمد اور سجن ولد سانگھی ساونڈ کے نام سے ہوئی جو زخمی ہیں، جبکہ مدثر ولد نیاز خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزمان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں، نقدی اور گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی غوث پاک روڈ سیکٹر 50 اے میں دو گروپوں کے درمیان ذاتی تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک راہگیر عبد الستار ولد نصیر الدین، عمر 40 سال زخمی ہو گیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔