ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خارجی دہشتگرد کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف

اسلام آباد، ۱۷-اپریل-۲۰۲۶ (پی پی آئی): سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشت گرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کر دیا۔

امیر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ آج کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

خارجی دہشت گرد نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس نے کہا کہ ہمیں افغانستان اور را سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں سے مالی معاونت ملتی تھی۔

اس نے بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور وہ پاکستان میں صرف پیسے کے لیے دہشت گردی کرتے ہیں۔