نواز شریف کا مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر افسوس کا اظہار مفتی رفیع عثمانی کی وفات پاکستان اور عالم اسلام کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے: شہباز شریف

لندن /کرا چی /اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہا کہ’صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے،مسلمانان عرب و عجم آج ایک عالم دین،فقیہ،محقق اور جیّد خطیب سے محروم ہو گئے۔انکی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اللہ تعالیٰ حضرت کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔دوسری جا نب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہا کہ مفتی رفیع عثمانی صاحب کا شمار عالم اسلام کے جید علمااور محققین میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے علم کی روشنی سے ایک عالم کو منور کیا، ان کی وفات پاکستان اور عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔خیال رہے کہ مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ انشا آج اتوار کے روز ۹ بجے دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔

Next Post

ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے: شیخ رشید حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے

Sat Nov 19 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر […]