پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے: شیخ رشید حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی30فیصد بڑھ گئی ہے،لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہی سکتے،خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی،8ماہ کی88 وزراکی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لیجائیگاغلط فیصلہ انتشاربرپاکرسکتاہے،تباہ حال معیشت مزیدسنگین ہوسکتی ہے ہرحکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے،زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزاعوام اورکسان بھگتے ہیں۔