پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئیڈیاز 2022، پاک فضائیہ کے ‘NASTP’ سٹال بہترین قرار

کراچی(پی پی آ ئی)بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کا گیارھواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آئیڈیاز 2022میں پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ اسٹال کو سب سے بہترین سٹال کے انعام سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاک فضائیہ کی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، پروجیکٹ NASTP نے آئیڈیاز کے چار روزہ شو کے دوران مہمانوں اور غیر ملکی معززین سے خوب داد وصول کی۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کے ازخود اقدامات کی بدولت NASTP منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔ آئیڈیاز 2022 کے اس میگا ایونٹ نے پاک فضائیہ کے قومی سطح کے منصوبوں کو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے متعارف کروانے کا موقع فراہم کیا، نمائش نے غیر ملکی دو طرفہ دفاعی تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی۔