پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا میڈیکل کور کے مختلف شعبوں کا دورہ

راولپنڈی(پی پی آ ئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا،کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے جدید طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مریضوں کی دیکھ بھال پر ہسپتال انتظامیہ کی توجہ کا مرکز ہے، سویلین ودیگر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، مریضوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے، اٹینڈنٹ کیلئے بھی سہولیات فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔ آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ فوجیوں کے گیسٹ رومز کی اپ گریڈشدہ سہولیات کا دورہ کیا،آرمی چیف نے آرمی ہیلپ سنٹر، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے اے ایم سی کے ڈاکٹروں کی لوث لگن کی تعریف کی،آرمی چیف نے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں شامل کی جانیوالی بہتری کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال فوج کے فلاحی نظام کی بنیادی خصوصیت ہے، معیاری صحت فوجیوں کے مورال کیلئے اہم ہے،کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔