پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کیس میں عثمان بزدار کی 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے معاملے میں 30 نومبر تک عبوری ضمانت کرا لی۔پی پی آئی کے مطابق آمدن سے زائد اثاتوں کی تحقیقات کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، عثمان بزدار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،ڈر ہے نیب گرفتار کر لے گی عدالت عبوری ضمانت منطور کرے۔عدالت نے عثمان بزدار کی 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی اورنیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔