اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے پر نظرثانی، 5مختلف کیٹیگریز میں تقسیم

لاہور(پی پی آئی)بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے سفر کی طوالت سے مشروط کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40روپے تھا، خواہ کوئی مسافر ایک اسٹیشن سے سوار ہو کر دوسرے پر اتر جاتا، اسے 40روپے ہی دینے پڑتے تھے۔اب پنجاب حکومت نے کرائے کو 5مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا ہے۔ نئے کرایوں کے مطابق جو مسافر 4کلومیٹر تک سفر کریں گے، ان سے 20روپے کرایہ لیا جائے گا۔ 8کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 25روپے، 12کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 30روپے اور 16کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 35روپے ہو گا۔ پہلے سے آخری سٹیشن تک سفر کا کرایہ پہلے کی طرح 40روپے ہی وصول کیا جائے گا۔

Next Post

آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کیس میں عثمان بزدار کی 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور

Sat Nov 19 , 2022
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے معاملے میں 30 نومبر تک عبوری ضمانت کرا لی۔پی پی آئی کے مطابق آمدن سے زائد اثاتوں کی تحقیقات کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، […]