عمران 4 گولیوں والا سپرمین ہے:شرجیل میمن

حیدرآباد (پی پی آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کہہ رہے ہیں 4 گولیاں لگیں، 4 گولیاں لگنے کے بعد سپرمین 150 کلومیٹر دور اسپتال گیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے، عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان خود کہہ رہے ہیں 4 گولیاں لگیں، 4 گولیاں لگنے کے بعد سپرمین 150 کلومیٹر دور اسپتال گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف پروپیگنڈا پیدا کیا، عمران خان نے یوٹرن لیا اور کہا امریکا سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان پاکستان کے نوجوانوں کیلئے کینسر ثابت ہوا، اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔

Next Post

سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کر نے کا اعلان پہلے 3 دن عوام سے بس کا کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا

Sat Nov 19 , 2022
سکھر (پی پی آئی)حکومت سندھ نے کراچی اور لاڑکانہ میں شروع کی گئی پیپلز بس سروس کو اگلے مہینے سے سکھر میں بھی شروع کر نے کا اعلان کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق پیپلزبس سروس کا کرایہ 20سے 50 روپے تک ہوگا، پہلے 3 دن عوام سے بس […]