آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ضلع خیبر میں 22 خوارج ہلاک

راولپنڈی، 24-اپریل-2026 (پی پی آئی): ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بائیس خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی آج کی رپورٹ کے مطابق، بزدلی اور زندہ پکڑے جانے کے خوف سے خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک دس سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

بھارتی سرپرستی میں چلنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے میں کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔