مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچے بھارتی مظالم سے سب سے زیادہ متاثر ہیں: رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی)مقبوضہ جموں وکشمیرکے بچے بھارت کے ظالمانہ قبضے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بچوں کے عالمیدن کے موقع پر کشمیرمیڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے بچے بھارت کے ظالمانہ قبضے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں کیونکہ بھارتی فوجی انہیں قتل، گرفتاراور چھرے چلاکر بینائی سے محروم کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 1989سے اب تک ایک لاکھ 7ہزار 889سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں، بھارتی فوجیوں نے سینکڑوں بچوں کو شہید کیا اور سینکڑوں بھارتی فوجیوں کی پیلٹ فائرنگ کی وجہ سے اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 1989سے اب تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے96,154کشمیریوں میں 915بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیرکے بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے اوربھارت کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بچوں کے حقوق سے متعلق عالمی کنونشن پر عملدرآمد نہ کرناعالمی ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری بچوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور مودی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کرنا چاہیے۔

Next Post

بھارتی فورسز نے سرینگر میں تین اور نوجوان گرفتار کر لئے

Sun Nov 20 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرینگر میں تین اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 2 آر آراورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں […]