شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز پر پیغام

اسلام آ باد/دوحہ(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے قطر میں انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں عمران خان نے قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی مسلم ملک دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔قطر میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔