شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مچھ سے ٹرینوں کی آمد و رفت 3 ماہ بعد بحال 3 ماہ بعد کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے بحال کردیا گیا

کو ئٹہ(پی پی آ ئی)مچھ اور پشاور کے درمیان شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث معطل ٹرینوں کی آمد ورفت 3 ماہ بعد بحال ہوگئی ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق ڈویڑنل ٹرانسپورٹ کمرشل آفیسر ابراہیم بلوچ نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس اتوار کی صبح 11 بج کر 10 منٹ پر مچھ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے مچھ کے لیے شٹل بس سروس شروع کی گئی ہے، کوئٹہ سے مچھ کیلئے 164 مسافروں کو شٹل بسز سے روانہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میں ہرک ریلوے پل کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے، متاثرہ پل کے بحال ہوتے ہی کوئٹہ سے معمول کے مطابق ٹرینیں ملک کے دوسرے شہروں کی طرف چلیں گی۔خیال رہے کہ رواں برس مون سون سیزن کے دوران غیر متوقع شدید بارشوں نے بلوچستان میں انفرا اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا تھا۔بارشوں اور سیلاب کے باعث کوئٹہ اور مچھ سمیت کئی مقامات پر ٹرینوں کی پٹڑیاں تک اکھڑ گئی تھیں جس کی وجہ سے بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے ٹریوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔