کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چمن بارڈر، بابِ دوستی تمام نقل و حرکت کیلئے سات روز بعد کھول دیا گیا

چمن (پی پی آ ئی)چمن بارڈر، بابِ دوستی تمام نقل و حرکت کیلئے سات روز بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ اتوار کو چمن بارڈر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا۔پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان اس ضمن میں مذاکرات جاری تھے اور گذشتہ چھ روز سے اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو رہی تھی تاہم اب یہ سرحد کھول دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملزم کو سزا دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ نہ صرف تجارت کے لیے بلکہ عام شہریوں کی نقل و حرکت کے لیے بارڈر کھول دیا گیا ہے۔